Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 42 نئے کیسز، مزید دو اموات

کورونا کے فعال کیسز میں سے 33 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ منگل 7 دسمبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
منگل کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 59 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کا مزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 847 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 33 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار997 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 141 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 77 لاکھ  44 ہزار 577 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: