Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 46 نئے کیسز، کل متاثرین ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ

24 گھنٹوں کے دوران  64 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں ۔ بدھ 8  دسمبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
بدھ  کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 64 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کا مزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 849 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 29 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 50 ہزار 43 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 205 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 78 لاکھ  9  ہزار 541  کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: