Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کی جانب سے ریاض پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

حملہ سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف کھلی جارحیت ہے( فوٹو ایس پی اے)
 برطانیہ نے سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کےلیے ریاض پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ ریاض پر حملہ سعودی عرب کی خودمختاری اور امن و سلامتی کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ حوثی اس قسم کے حملے فوراً بند کریں۔  
برطانوی وزیر مملکت برائے أمور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ جیمس کلیفرلی نے کہا کہ برطانیہ حوثیوں کی جارحیت کے خلاف خود کے دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب کے ریاستی حق کے استعمال کی تائید و حمایت کرتا رہے گا۔ 

 

شیئر: