Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ربع الخالی ہائی وے سے روزانہ 1700 گاڑیاں گزریں گی

سعودی حکام نے کسٹم کارروائی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت اور سلطنت عمان کو جوڑنے والی ربع الخالی شاہراہ سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محمدالجدعان نے جو زکوٰۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ دونوں ملکوں کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے رشتے مضبوط ہوں گے‘۔  
زکوۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے گورنر انجینئر سھیل أبا نمی نے کہا کہ الربع الخالی شاہراہ کے افتتاح سے دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے یہاں آسانی سے آجا سکیں گے۔ رسد کا نظام بہتر ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے رشتے بڑھیں گے۔  
گورنر انجینئر سھیل أبا نمی نے کہا کہ اتھارٹی نے مسافروں کی کسٹم کارروائی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ یہاں سے روزانہ سترہ سو گاڑیاں آجا سکیں گی ۔ کارگو کےلیے مختص مقام پر 966 ٹرک روزانہ کی بنیاد پر گزر سکیں گے۔ 
 

شیئر: