اردن میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق
اومی کرون میں مبتلا اردنی جنوبی افریقہ سے پہنچا تھا( فوٹو، ٹوئٹر)
اردن میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ ’ اومی کرون‘ کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے ـ ویریئنٹ میں مبتلا اردنی شہری جنوبی افریقہ سے اردن پہنچ تھاـ
اردنی وزارت صحت کے حوالے سے عاجل نیوز کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں میں ’اومی کرون‘ کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہےـ
نئے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مریض کو مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا جہاں اسے طبی خدمات بھی مہیا کی جارہی ہیں ـ
اردنی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ افریقی ممالک سے آنے والوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیاجارہا ہے جبکہ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پربھی زوردیا گیا ہےـ