Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کی بڑھتی قیمت، ٹرپل ون بریگیڈ، اوورسیز کے لیے عدالتوں سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

سیالکوٹ واقعے میں مزید گرفتاریاں، پریانتھا کمارا کی نعش سری لنکا منتقل، سیاچن میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی، پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ سمیت کچھ دیگر خبریں گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات میں شامل رہیں۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دونوں پائلٹ میجر عرفان برچہ اور میجر راجا ذیشان ہلاک ہو گئے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سری لنکن شہری کی لاش لاہور منتقل، 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 گرفتار

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے الزام میں 13 مرکزی ملزمان سمیت 118 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سنیچر کو لاہور میں میڈیا بریفنگ میں آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے 24 گھنٹوں میں 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے کر 200 سے زائد جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

این اے 133 سے مسلم لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کامیاب

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک 46811 ووٹ لے کر کامیاب رہیں، جب کہ پیپلزپارٹی کے چوہدری اسلم گِل نے 32313 ووٹ حاصل کیے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے سمیت مزید 7 ملزمان گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے کہا ہے سیالکوٹ واقعے پر سوشل میڈیا پر مزید اشتعال پھیلانے والے ملزم  کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم عدنان افتخار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پنجاب کے ضلع جھنگ میں اسسٹنٹ کمشنر پڑوسی کی فائرنگ سے ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر پڑوسی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
چنیوٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو چک نمبر 237 بھوآنہ لنگرانہ میں پیش آیا جہاں مقتول عمران جعفر کی رہائش ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

23 مارچ کو پی ڈی ایم کا ’مہنگائی مارچ‘: ’آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘

حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اگلے سال 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کرے گی۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

چترال سے پرواز ’پی کے 661‘ کو حادثے سے پہلے اور بعد میں کیا ہوا؟

یکم دسمبر 2020 کو سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثہ کیس کی سماعت کے دوران پی آئی اے کے بدقسمت طیارے پی کے 661 کے پائلٹ احمد منصور جنجوعہ کی والدہ شاہدہ منصور جنجوعہ عدالت کے سامنے یہ کہتے ہوئے رو پڑیں کہ ’میرے بیٹے کو خراب جہاز اڑانے پر مجبور کیا گیا تھا۔‘ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پاکستانیوں نے 2021 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

انٹرنیٹ کے سرچ انجن گوگل نے2021 کے دوران پاکستان سے ہونے والی تلاش کی فہرست جاری کردی ہے۔

گوگل کے مطابق 2020 کے مقابلے میں پاکستان سے 2021 کے دوران سرچ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ، آخر یہ فیول ایڈجسٹمنٹ ہے کیا؟

پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اضافہ کردیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
منی بجٹ اگلے ہفتے پیش ہوگا، ’کھانے پینے کی اشیا مہنگی نہیں ہوں گی‘

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ آئندہ ہفتے لا رہی ہے تاہم اس سے مہنگائی نہیں ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل، آخری پی ایس ایل کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

کرنسی ایکسچینج ریٹ 10 دسمبر: امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کمی کا سلسلہ رک نہیں سکا۔
جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 177.71 روپے رہی جو جمعرات کو ٹریڈنگ کے اختتام کی قدر 177.61 روپے سے 10 پیسے زیادہ ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سنہ 1999 کا ایکشن افسوس ناک تھا: سابق کمانڈر ٹرپل ون بریگیڈ

22 سال قبل 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کے آپریشن کی نگرانی کرنے والی ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) صلاح الدین ستی نے پہلی بار اس دن  اور اس سے جڑے واقعات پر بات کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک دن قرار دیا ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

رانا شمیم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام پی این آئی لسٹ میں شامل

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیرون مالک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام پی این آئی لسٹ (پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن) میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے علیحدہ عدالتیں مختص

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے علیحدہ عدالتیں مختص کردی گئی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: