Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 18سال سے زائد عمر افراد کے لیے کورونا ویکسین بوسٹر کا انتظام

گذشتہ مہینے کے دوران یومیہ35 سے کم مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سلطنت عمان میں نئے کورونا وائرس اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی بوسٹر خوراک لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی میں شائع ہونے والے بیان کے مطابق عمان کی وزارت صحت اہداف کے حصول اور اس سے متعلق ایکشن پلان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عمان کی 93 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان میں صحت کی صورت حال کے بارے میں وبائی امراض سے متعلق رپورٹس اور تجزیے سے مثبت کیسز میں معمولی اضافے کی طرف اشارہ ملتا ہے۔
اس کے باوجود ہسپتالوں کی کورونا وارڈز اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کی شرح کم ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلطنت عمان کی کم سے کم 93 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔
سلطنت عمان میں کورونا انفیکشن کی موجودہ تعداد کے حوالے سے گذشتہ ماہ کے دوران یومیہ 35 سے بھی کم مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا کسی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شیئر: