Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں داخلے کے لیے ای ڈی ای سکیننگ لازمی

’مذکورہ سکیننگ سے ابوظبی آنے والے ہر شخص کو گزرنا پڑے گا اگرچہ اس نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہوں‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
ملک کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی داخل ہونے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ای ڈی ای سکیننگ آج سے کی جائے گی۔
ابو ظبی میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام بری راستوں سے ملک کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی آنے والوں کو اسمارٹ فون کے ذریعہ چہرے کی ای ڈی ای سسٹم کے ذریعہ سکیننگ ہوگی۔ُ
’ای ڈی ای جدید سسٹم ہے جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ متعلقہ شخص میں کورونا کی علامات ہیں یا نہیں۔‘
’ای ڈی ای سکیننگ میں فرد کی تصویر نہیں لی جائے گی نہ ہی اس کے کوائف معلوم کئے جائیں گے۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’ای ڈی ای سکینگ میں اگر نتیجہ مثبت نکلا تو اسی مرکز میں مذکورہ شخص کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔‘
’یہ ٹیسٹ بالکل مفت ہوگا اوراسی چیک پوسٹ پر ہوگا جس کا رزلٹ زیادہ سے زیادہ 20 منٹ میں ظاہر ہوگا۔‘
’ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر اگر مذکورہ شخص ابوظبی کا رہائشی ہے تو اس پر قرنطینہ کے ضوابط لاگو ہوں گے اور اسے الیکٹرانک کڑا پہنایا جائے گا۔‘
’بصورت دیگراگر وہ شخص ابوظبی کے علاوہ کسی دوسری ریاست کا رہائشی ہے تو وہ واپس کردیا جائے گا اور اس کے رہائشی ادارے کو آگاہ کردیا جائے گا۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سکینگ سے ابوظبی آنے والے ہر شخص کو گزرنا پڑے گا اگرچہ اس نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہوں۔‘

شیئر: