Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نازنین ریٹکلف کی حمایت میں خواتین کی عالمی پیمانے پر بھوک ہڑتال

نازنین زغاری کو تقریبا 6 سال سے ایران میں قید رکھا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
خواتین کی حقوق  کے عالمی گروپ کی جانب سے ایران  میں زیر حراست  برطانوی شہری نازنین ریٹکلف کی حمایت میں 24 گھنٹے باری باری  بھوک ہڑتال کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خواتین کی  اس بھوک ہڑتال کا مقصد نازنین ریٹکلف  کی رہائی کے لیے برطانوی حکومت پر مزید اقدامات کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنا ہے۔
خواتین کے حقوق کےگروپ کی قیادت میں یہ مہم نازنین ریٹ کلف کے شوہر رچرڈ ریٹکلف کی گزشتہ ماہ برطانیہ میں دفتر خارجہ کے باہر تین ہفتے کی بھوک ہڑتال کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر کی جا رہی ہے۔
خواتین کے حقوق کے گروپFiLiA  کی چیف ایگزیکٹیو  لیزا میری ٹیلر نے اس موقع پر بتایا ہے کہ  برطانیہ، انڈیا، مراکش اور ایران کی خواتین نے بھوک ہڑتال میں حصہ لینے کے لیے  ہامی بھر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ہم  خواتین کے حقوق کے لیے  مل کر بھوک ہڑتال کی ایک زنجیر کا اہتمام کریں گے تاکہ نازنین کو یہ پیغام مل سکے کہ اسے برطانیہ اورعالمی سطح پر خواتین کی طرف سے کتنی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ نازنین زغاری کو تقریبا 6 سال سے ایران میں قید رکھا گیا ہے جس کو ایک سازش کے الزام میں مارچ 2016 میں پہلی بار گرفتار کیا گیا تھا۔
پانچ سال کی سزا بھگتنے کے بعد نازنین کو حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مزید ایک سال کے لیے  نظر بند کر دیا گیا۔
 

شیئر: