Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار رہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 125450 روپے ہو گئی ہے۔
گولڈ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 107553 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 1797 ڈالر پر برقرار رہی۔

شیئر: