Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پٹرول پھر مہنگا

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 74 روپے اور ڈیزل 83 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق رات 12 بجے سے کیا جائے گا۔اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ نے دعوی کیاکہ اپریل میں 3 ارب کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے

شیئر: