Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں اومی کرون کے 12 کیسز کی تصدیق

متاثرین مختلف یورپی ممالک سے کویت پہنچے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
کویتی وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے کہا ہے کہ ملک میں ’اومی کرون‘ کے بارہ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔  
متاثرین مختلف یورپی ممالک سے کویت پہنچے تھے۔ 
کویتی خبر رساں ادارے ’کونا‘ کے مطابق اومی کورون کے متاثرین کو ہیلتھ آئسولیشن میں رکھ دیا گیا۔ وائرس سے بچاو کےلیے مقرر اقدامات کیے گئے اور وبائی اثرات کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ضروری تدابیر اختیار کر لی گئیں۔  
السند نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ہوٹل قرنطینہ کیا جا رہا ہے تاکہ کویتی شہری اور مقیم غیر ملکی وائرس کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ 
السند نے تاکید کی کہ سب لوگ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں پہلی فرصت میں مکمل کر لیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے میں تاخیر سے کام نہ لیں۔ 
السند نے کہا کہ تمام کویتی شہری اور مقیم غیر ملکی کورونا وائرس کی نئی لہر کے ماحول میں وائرس سے بچاو کےلیےمقررہ احتیاطی تدابیر کی پابندی  کریں۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ موسمی انفلوئنزا ویکسین ضرور لگوا لیں۔  
السند نے توجہ دلائی کہ ان دنوں انتہائی ضرورت کی صورت ہی میں ملک سے باہر جائیں۔ سب کی سلامتی اور خود کو وبا سے بچانے کے لیے انتہائی احتیاط برتنا ضروری ہے۔  

شیئر: