Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 27 دسمبر: ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179.8 روپے ہے۔ (تصویر: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں چار پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 178.13 سے بڑھ کر 178.17 روپے ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 238.96، آسٹریلین ڈالر 128.78، کینیڈین ڈالر 139، سعودی ریال 47.44، اماراتی درہم 48.50، بحرینی دینار 472.59 اور کویتی دینار کی قدر 588.73 روپے رہی ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179.8 اور قیمت فروخت 181.2 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236، قیمت فروخت 238.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 اور قیمت فروخت 47.2 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.3 اور قیمت فروخت 49.8 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں