Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 28 دسمبر: پاکستان میں ڈالر کی قیمت 180 روپے سے کم نہ ہو سکی

حکومتی اعلانات کے باوجود پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 180 روپے سے کم نہ ہو سکی۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 181.1 پیسے جب کہ قیمت خرید 179.7 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 240 روپے اور قیمت خرید 237.5 روپے، سعودی ریال کی قیمت فروخت 47 روپے اور قیمت خرید 46.5 روپے، اماراتی درہم کی قیمت فروخت 49.5 روپے جب کہ قیمت خرید 49 روپے رہی۔
دوسری جانب سے سٹیٹ بینک اآف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قدر 178.19 روپے رہی۔
سٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق انٹربینک میں سعودی ریال 47.44 روپے، اماراتی درہم 48.51 روپے، برطانوی پاؤنڈ 239.37، آسٹریلوی ڈالر 128.97، کویتی دینار 588.83، بحرینی دینار 472.62 اور عمانی ریال 463.42 روپے کا رہا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں