Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظہبی میں داخلے پر کورونا ایپس میں گرین سٹیٹس ضروری

کیسز کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے ای ڈی ای سیکنر استعمال ہو گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنایا گیا پروٹوکول اپ ڈیٹ کر کے دوبارہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات30 دسمبر سے امارات کی دیگر ریاستوں سے گاڑیوں کے ذریعے ابوظہبی میں داخل ہونے والوں کو چیک پوائنٹ پر الہوسن ایپ پر کورونا ویکسین کا گرین پاس ضروری دکھانا ہو گا۔

گزشتہ دنوں امارات میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔۔ (فوٹو عرب نیوز)

ابوظہبی میڈیا آفس نے منگل کو  ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی پوری خوراک نہیں لی ان کے لیے ریاست میں داخلے کی اجازت کے لیے 96 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا  سرٹیفکیٹ لازمی طور پر پیش کرنا ہوگا۔
وضاحتی بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے نمنٹے کے لیے  نئے پروٹوکول میں کورونا وائرس  کے ممکنہ کیسز کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے ای ڈی ای سیکنر استعمال کیا جائے گا۔
ابوظہبی میڈیا آفس نے ٹوئٹر کے پیغام میں مزید واضح کیا ہے کہ ریاست میں داخلے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا جانا  کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے صحت عامہ کے مطابق احتیاطی تدابیر  میں اضافہ کی کوششوں کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
منگل 28 دسمبر کو یہاں 1846 کورونا کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ رواں ماہ کے آغاز میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 50 سے بھی کم رپورٹ ہو رہی تھی۔
 

شیئر: