Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں کورونا گرین پاس عارضی طور پر معطل

فیصلہ 18 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور ایپ کی بحالی تک جاری رہے گا (فوٹو: اے ایف پی)
ابوظبی میں فنی خرابی کے باعث الہوسن ایپ پر کورونا وائرس گرین پاس کا استعمال عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ کچھ صارفین کو اس کے استعمال مسائل کا سامنا تھا۔
یہ بات ریاستی نیوز ایجنسی وام کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس نے خرابی کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا ہے جو نئی سبسکرپشنز کی بہتات کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ ٹیم اس کی بحالی پر کام کر رہی ہے جو جس قدر جلد ممکن ہو کر دی جائے گی۔
اس دوران میں کمیٹی نے ابوظبی میں داخل ہونے کے خواہشمندوں کے لیے کورونا ٹیسٹ رزلٹ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
فیصلہ 18 سے نافذ العمل ہوا ہے اور ایپ کی بحالی تک جاری رہے گا۔
رہائشی یا دوسرے علاقوں سے آنے والے وہ افراد جو عوامی مقامات بشمول شاپنگ مالز، سپر مارکیٹس، جمز، ہوٹلز، پارکس، ساحل سمندر، ریستورانوں وغیرہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ الہوسن پر گرین سٹیٹس ہو۔

شیئر: