Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں ’اومی کرون‘ کے مزید 8 کیسز کی تصدیق

اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 802 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
اردن میں کورونا وائرس کی نئی شکل ’اومی کرون‘ کے مزید 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اردنی وزارت صحت میں کورونا شعبے کے ذمہ دار ڈاکٹر عادل البلبیسی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اب تک اردن میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل ’اومی کرون‘ کے مجموعی کیسز کی تعداد 802 تک پہنچ چکی ہے۔
ڈاکٹر عادل کا مزید کہنا تھاکہ وزارت صحت کورونا کی نئی تبدیلی ہونے والی شکل کے بارے میں لوگوں کو مستقل بنیادوں پرمطلع کرتی ہے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاو کےلیے ویکسین لگانا لازمی ہے۔ ماسک کی پابندی اور سماجی فاصلے کے اصول پربھی عمل درآمد جاری رکھا جائے۔

شیئر: