Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کچھ افراد نے دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا‘سرینا عیسیٰ کا حکومت کو خط

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کچھ افراد کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
سرینا عیسیٰ نے خط میں کہا ہے کہ وہ 29 دسمبر کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور ان سے ذاتی معلومات طلب کیں۔
خط کے متن کے مطابق ان افراد کا دعویٰ تھا کہ ان کا تعلق ریاستی اداروں سے ہے۔
سرینا عیسیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ ان دو افراد کے جانے کے کچھ دیر بعد پھر دو افراد آئے اور اپنا تعارف سرکاری اہلکاروں کے طور پر کروایا اور ان دونوں نے بھی اہل خانہ کے بارے میں سوالات کرنے شروع کر دیے۔
’انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ آئیں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ معلومات فراہم کردیں یا پھر نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔‘
سرینا عیسیٰ نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہیے۔

شیئر: