Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے الشرائع محلے میں بجلی گھر میں آگ پر قابو پالیا گیا 

’45 منٹ کے اندر آتشزدگی پر قابو پالیا گیا جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی  بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے الشرائع محلے میں بجلی گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث محلے میں بجلی منقطع ہوگئی تھی جسے بعد ازاں بحال کیا گیا ہے۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب الشرائع محلے میں القادسیہ روڈ کے قریب واقع بجلی گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی‘۔
’آتشزدگی کے باعث الشرائع کے بیشتر گھروں اور دکانوں میں بجلی کٹ گئی تھی جبکہ محکمہ شہری دفاع کو فوری طور پر مطلع کیا گیا تھا‘۔
’محکمہ شہری دفاع نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی آگ کو محدود کر دیا تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جاسکے‘۔
’بعدازاں 45 منٹ کے اندر آتشزدگی پر قابو پالیا گیا جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’ماہرین آتشزدگی کے اسباب معلوم کر رہے ہیں جبکہ بجلی کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: