Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی دس بڑی کمپنیوں کے منافع کا سالانہ جائزہ

سرفہرست کمپنیوں میں چار توانائی سے منسلک اور چار بینک شامل ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی سرفہرست کمپنیوں کی جانب سے2021 سرمایہ کاروں کو ادا کیے جانے والے منافع کے لیے بحالی کا سال رہا  کیونکہ کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے باعث گزشتہ سال مارچ سے معیشت میں بہتری دیکھی گئی۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی اور کورونا ویکسی نیشن کی مہم  کے بعد اومی کرون ویریئنٹ کا پھیلاو ایک بار پھر کاروبار پراثرانداز ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مارکیٹ میں سرفہرست کمپنیوں کی مجموعی مالیت 7.5 ٹریلین ریال سے زیادہ ہے۔
سرفہرست دس بڑی کمپنیوں میں چار توانائی سے منسلک ہیں جب کہ چار بینک شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اشیا فراہم  کرنےوالی کمپنی اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے جو نسبتا مستقل طورپر کام کرتی ہیں اور ان کی مجموعی مارکیٹ حیثیت 16 بلین ڈالر سے زائد ہے۔
سعودی عرب کی بڑی آئل کمپنی آرامکو  اس فہرست میں پہلے نمبر پرہےجس کی مارکیٹ ویلیو سات ٹریلین ریال ہے۔
آرامکو کے ڈیویڈنڈ کی ادائیگی میں ایک سال سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور2021 کے ابتدائی نو ماہ کے لیے ہر شیئر ہولڈر کو1.05ریال فی شیئر ادا کیا۔
خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے  کے باعث تیل کی کمپنی کا خالص منافع پہلے نو مہینوں کے دوران ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زائد دیکھا گیا جو 279 بلین ریال تک پہنچ گیا۔
سعودی  عرب میں کیمیکل بنانے والی کمپنی سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن(سابک) کی مالیت 341 بلین ریال  ہے۔ سابک کمپنی 2021 کی دوسری ششماہی میں حصص یافتگان کو منافع کے طور پر 6.75 بلین ریال میں سے 2.25 ریال فی شیئر ادا کرے گی۔

کمپنیوں نے مسلسل ترقی اور مستحکم ادائیگیوں کے ریکارڈ بنائے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی عرب کے بینکنگ نظام میں شامل الراجحی بینک، سعودی نیشنل بینک، ریاض بینک اور سعودی برٹش بینک سبھی نے سال میں زیادہ منافع کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔
عالمی سطح پرمارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے15 بڑے بینکوں میں سے ایک الراجحی بینک نے 2021 کی پہلی ششماہی کے لیے 3.5 بلین ریال منافع  یا 1.4 ریال فی شیئر بطور ڈیویڈنڈ ادا کیا۔
الراجحی بینک نے30 ستمبر2021 تک ابتدائی نو مہینوں کے لیے خالص منافع میں 44 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
سعودی عرب کے دوسرے بڑے بینک سعودی نیشنل بینک نے اسی سال کی پہلی ششماہی کے لیے 0.65 ریال فی شیئر تقسیم کیا۔

اومی کرون وائرس کا پھیلاو ایک بار پھرکاروبار پراثرانداز ہو سکتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی ٹیلی کام کمپنی(ایس ٹی سی) نے 2021 کی ابتدائی تین سہ ماہیوں کے لیے 3 ریال فی حصص کے سہ ماہی منافع کی ادائیگی کی جو گزشتہ سال کی شرح سے مماثل ہے۔
سعودی الیکٹرسٹی کمپنی نے 2005 کے بعد سےحصص یافتگان کے لیے ایک محفوظ ڈیویڈنڈ فراہم کیا ہے جو کہ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے باوجود بھی 0.7 ریال فی حصص کی باقاعدہ سالانہ ادائیگی کی پیشکش کر رہا ہے۔
عربین مائننگ کمپنی(معادن)خلیج میں کان کن کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنی نے اپنی2008 میں فہرست سازی کے بعد سے2021 کےابتدائی نو مہینوں میں3.14 بلین ریال کا منافع حاصل کیا۔
مناسب منافع کے باوجود زیادہ تر بڑی کمپنیوں نے مسلسل ترقی اور مستحکم ادائیگیوں کے ریکارڈ بنائے ہیں جو کہ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے اچھی علامت ہے۔
 

شیئر: