Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جازان میلے میں غیر ملکی طائفے کے شو میں تجاوزات پر تفتیش کا حکم

’غیر ملکی طائفے کی طرف سے پیش کیا جانے والے شو معاشرتی اقدار کے خلاف تھا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے جازان میلے کی افتتاحی تقریب میں غیر ملکی طائفے سے ہونے والی خلاف ورزی پر تفتیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  جازان سرما میلے کے دوران غیر ملکی طائفے کی طرف سے پیش کیا جانے والے شو معاشرتی اقدار کے خلاف تھا۔
جازان گورنریٹ کے ترجمان عادل بن احمد الزائری نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر طائفے کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزی پر رہائشیوں کا غصہ حق بجانب ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گورنر نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر مذکورہ طائفے کو مزید شو پیش کرنے سے روکنے اور تجاوز میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے‘۔
’گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز جازان سرما میلے کی کامیابی کے انتہائی حریص ہیں تاہم انہوں نے میلے کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے کی ثقافت اور تاریخ کے علاوہ معاشرتی اقدار اور آداب عامہ کی عکاسی کریں‘۔

شیئر: