Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 کے دوران اماراتیوں نے شادی کا گیارہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا

2020 میں سب سے زیادہ نکاح ابوظبی میں ہوئے- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شماریات کے وفاقی مرکز نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران اماراتیوں نے شادی کا گیارہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 2020 کے دوران  17653 شادیاں کیں۔ جبکہ 2019 کے دوران 14909 شادیاں کی تھیں۔ اس طرح 2020 میں 2744 شادیاں زیادہ ہوئیں- 18.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق شماریات کے وفاقی مرکز نے بتایا کہ 2020 کے دوران امارات میں نکاح ناموں کا اندراج ریکارڈ تعداد میں ہوا۔
2020 کے  دوران شادی کے رسم و رواج کی منسوخی اور ان پر آنے والی بھاری لاگت ختم ہو جانے کے باعث شادی کے رجحان میں اضافہ ہوا۔
محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 37 فیصد نکاح ابوظبی، 28.7 فیصد دبئی، 12.8 فیصد شارجہ، 8.3 فیصد راس الخیمہ، 7.1 فیصد عجمان، 4.8 فیصد الفجیرہ اور 1.3 فیصد ام القیوین میں نکاح ناموں کا اندراج ہوا۔
اگست 2020 کے دوران سب سے  زیادہ نکاح نامے درج کرائے گئے۔ پورے سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد نکاح اگست میں ہوئے۔
واضح رہے کہ محکمہ شماریات نے یہ رپورٹ گزشتہ روز جاری کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شادیاں 20 سے 24 برس کے عمر کے جوڑوں کی ہوئیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: