Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 2759 نئے کیسز، 913 صحت یاب

اتوار کو کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2759 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے  ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے-
امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اتوار کو 4 لاکھ 69 ہزار  401 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں-

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 4 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے- (فوٹو وام)

پورے ملک میں کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 2759 ریکارڈ پر آئے جبکہ 913 شفایاب ہوچکے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امارات میں کورونا سے صحت یاب افراد کی کل تعداد  7 لاکھ 53 ہزار 33 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد  7 لاکھ 85 ہزار  625 ریکارڈ کی گئی ہے- کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد  2174 ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: