Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کے کردار میں

ہمایوں سعید سیزن فائیو میں اپنا کردار ادا کریں گے (فائل فوٹو)
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید برطانوی شاہی خاندان پر بنے نیٹ فلکس کے ڈرامے ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔
ہماریوں سعید نے اس ڈرامے کے ساتھ نہ صرف سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ڈیبیو کیا ہے بلکہ یہ کسی بھی پاکستانی اداکار کی جانب سے نیٹ فلکس کی اپنی پروڈکشن میں نبھایا گیا پہلا کردار ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے نیٹ فلکس سیریز میں ہمایوں سعید کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کے ساتھ ساتھ ’دی کراؤن‘ کی بھی تعریف کی۔

پاکستانی اداکار اور برطانوی سیریز کا ذکر کرنے والے صارفین نے ڈاکٹر حسنات خان اور ہمایوں سعید کی تصاویر شیئر کیں تو کئی ایسے تھے جو دونوں میں مشابہت تلاش کرتے دکھائی دیے۔

ہمایوں سعید دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
کنزی سہیل نے ہمایوں سعید دی کراؤن کا ہیش ٹیگ سجایا تو ان کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’اس مرتبہ پاکستانی کا کردار ایک پاکستانی ہی کے ادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔‘

دی کراؤن میں 31 سالہ آسٹریلین اداکارہ الزبتھ ڈیبکی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

اگست 2020 میں نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آسٹریلوی اداکارہ ’دی کراؤن‘ کے سیزن فائیو اور سکس میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔
برطانوی شاہی خاندان پر بنائے گئے ڈرامہ میں جہاں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا جائے گا وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔
شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئی تھی۔

آسٹریلوی اداکارہ شہزادی ڈیانا کے کردار میں ایما کورن کی جگہ لیں گی جو سیزن فور میں برطانوی شہزادی کا کردار نبھا چکی ہیں۔
نیٹ فلکس کی جانب سے ستمبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان خصوصا ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی پر بنائی گئی سیریز ’دی کراؤن‘ کا سیزن فائیو نومبر 2022 میں ریلیز کیا جائے گا۔

شیئر: