Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 10 جنوری: ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہونے والے اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 176.68 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 200.29 روپے، برطانوی پاؤنڈ 240.12 روپے، آسٹریلین ڈالر 127.03 روپے، سعودی ریال 47.06 ، اماراتی درہم 48.10 روپے کا رہا۔
دیگر کرنسیوں میں بحرینی دینار 468.60، عمانی ریال 458.90 اور کویتی دینار 583.96 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178.2 اور قیمت فروخت 179.3، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.8 اور قیمت فروخت 47.3، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.6 اور قیمت فروخت 50.1 روپے رہی۔

شیئر: