Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے سے کنگنا کی محبت

ممبئی .... اداکارہ کنگنا رناوت نے قومی ٹی وی پر” اپنی محبت“ کا اعتراف کرلیا ہے۔ وہ ٹی وی شو ”چھوٹے میاں “ میں مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر ایک بچے نے انکے پاﺅں چھوئے اور انہیں گلاب پیش کیا اور کہا کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ کنگنا بھی کہا ں پیچھے رہنے والی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی اس بچے سے پیار کرتی ہوں اور پھر انہوں نے اسے پیا ر بھی کیا۔ یہ شو بچوں کیلئے ہے جسے لافٹر کی ملکہ بھارتی سنگھ، اداکارہ نیہا دھوپیا اور سہیل خان پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ کاکہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے ڈریم پروجیکٹ پر کام شروع کردینگی اور رانی لکشمی بائی جیسی لیجنڈری شخصیت پر فلم میں کام کررونگی۔ یاد رہے کہ فلمساز کیتن مہتا اس فلم کی ہدایتکاری بھی کرینگے۔ کنگنا اس فلم میں ہیروئن ہونگی۔

شیئر: