Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ، 2511 نئے مریض

اب تک ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد شفا پاچکے- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے-
امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2511 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد  7 لاکھ 90 ہزار 698 ہوچکی ہے-

کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2177 ہوچکی ہے- (فوٹو وام)

منگل کو شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد  795 رہی اس طرح اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 688 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں- تین افراد کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی اس طرح اب تک  مرنے والوں کی کل تعداد  2 ہزار  177 ہوچکی ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے  2 لاکھ 92 ہزار  415  نئے ٹیسٹ کیے گئے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: