Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا ’ایکسپریس ٹیسٹ‘، رزلٹ تین گھنٹے میں

ٹیسٹ کا نتیجہ صحتی ایپ پر جاری کردیا جاتا ہے- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا تیز رفتار ٹیسٹ (آر اے ٹی) بہت اہم ہے- اس کا رزلٹ نمونہ لینے کے تین گھنٹے بعد مل جاتا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ تیز رفتار ٹیسٹ رزلٹ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور بہت جلد وائرس لگنے کی نشاندہی کردیتا ہے-
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ آر اے ٹی ٹیسٹ کے تحت نمونہ لیا جاتا ہے اور اس کے ٹھیک تین گھنٹے بعد صحتی ایپ پر اس کا رزلٹ جاری کردیا جاتا ہے-
وزارت صحت نے خوشخبری سنائی کہ آر اے ٹی پر عمل درآمد ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹر کے ماتحت تطمن کلینکس اور ’تاکد‘ میڈیکل سینٹرز میں شروع کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: