انڈین اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنی بہن کی انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔
واضح رہے سونو سود کی بہین مالوکا سود اںڈین کانگریس پارٹی کی رکن ہیں اور انہوں نے حال ہی 14 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راہل گاندھی کے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سونو سود نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’مجھے اپنی بہن پر فخر ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے: عمران خانNode ID: 632866
’وہ بہت سالوں سے وہاں (پنجاب) میں رہ رہی ہے اور وہاں کے مسائل اور لوگوں کو جانتی ہے۔‘
’عاشق بنایا آپ نے‘، ’یوا‘ اور دبنگ سمیت متعدد بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ایکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجاب میں لوگوں کے قریب رہیں گی اور براہ راست ان کی مدد کرسکیں گی۔
تاہم سونو سود سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بہن کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، تو انہوں نے کہا ’یہ ان کا سفر ہے اور میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ میں انتخابات میں ان کے لیے مہم نہیں چلاؤں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خود محنت کریں۔‘
As my sister Malvika Sood embarks on her political journey, I wish her the best and can’t wait to see her flourish in this new chapter of her life. Good luck Malvika!
My own work as an actor & humanitarian continues, without any political affiliations or distractions. pic.twitter.com/NCI0d4nUgC
— sonu sood (@SonuSood) January 10, 2022
’جہاں تک میری بات ہے میں سیاست اور سیاسی وابستگیوں سے دور رہوں گا۔‘
اس سے قبل کچھ دن پہلے سونو سود ٹوئٹر پر بھی اسی قسم کا بیان جاری کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بحیثیت اداکار اور بحیثیت انسانی حقوق کے کارکن اپنا کام جاری رکھیں گے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں سدھو نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرسیاں لوگوں کو عزت نہیں بخشتیں بلکہ انسان کرسیوں کو عزت بخشتے ہیں۔‘
There is no permanent name and fame than the endeavour to give happiness to mankind !! Chairs don’t grace people but people grace those chairs … Proud to be associated with one of the greatest Philanthropist of our times, The Party feels proud to have them onboard @SonuSood pic.twitter.com/hdNqLOUbbn
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) January 10, 2022