Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی پہلی باقاعدہ شاہراہ کب اور کہاں تعمیر ہوئی؟

مملکت کی سڑکیں دنیا بھرمیں بہترین شمار کی جاتی ہیں- (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے جدید ترین عالمی معیار کے مطابق مملکت بھر میں شاہراہوں اور دو رویہ راستوں کا ایک جال بچھا دیا ہے۔ مملکت کی شاہراہیں، شہروں اور صوبوں کو جوڑنے والی سڑکیں دنیا بھرمیں بہترین شمار کی جاتی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ ایوان تجارت میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے رکن ماھر الرویزن نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور طائف کو جوڑنے والی شاہراہ سعودی عرب کی پہلی باقاعدہ  شاہراہ ہے۔

مملکت بھر میں شاہراہوں اور دو رویہ راستوں کا ایک جال بچھا ہوا ہے- (فوٹو العربیہ)

الرویزن نے بتایا کہ اس شاہراہ کو 1344ھ مطابق 1925 میں تیار کیا گیا تھا۔
اس وقت مملکت بھر میں تمام سڑکیں کچی ہوتی تھیں جن سے گاڑیوں کے ذریعے سفر انتہائی دشوارہوا کرتا تھا- اس وقت کی سڑکیں اونٹوں اور گھوڑوں کے  لیے خاص تھیں- انہی دونوں کے ذریعے سفر کیا جاتا تھا۔

اہم شاہراہیں شہروں کو ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں- (فوٹو العربیہ)

الرویزن نے بتایا کہ سعودی عرب کی اہم شاہراہوں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ روڈ، ریاض طائف روڈ، جدہ مکہ روڈ، ریاض دمام روڈ، ریاض قصیم روڈ، اللیث جازان روڈ قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ دیگر سڑکیں بھی مملکت کے مختلف صوبوں کو ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: