Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ، ایف بی آر نے وارنٹ جاری کر دیے

ایف بی آر نے گاڑی ضبط کرنے کے لئے باقاعدہ ایک افسر بھی متعین کر دیا ہے۔ (فوٹو: فیس بک)
 پاکستان کے ٹیکس اکٹھا کرنے کے ذمہ دار ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ملک کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو 8 کروڑ روپے ٹیکس کی نادہندہ قرار دے دیا ہے۔ 
اردو نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ٹیکس نا دہندہ ہونے کی وجہ سے گلوکارہ کی گاڑی ضبط کرنے کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ 
وارنٹ کی تحریر میں کہا گیا ہے کہ مس آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018،2019 ،2020 اور 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے جس سے وہ ادارے کی ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں۔
ان کے ذمہ 85004885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔ 
نوٹس کی تحریر میں مزید کہا گیا ہے کہ نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون ان کی جائیداد ضبط کر کے ٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آر کو حاصل ہو چکا ہے۔ 
لہذا ان کی گاڑی جو کہ انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ 
ایف بی آر نے گاڑی ضبط کرنے کے لئے باقاعدہ ایک افسر بھی متعین کر دیا ہے۔ 
خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروا دیا ہے جو آئندہ ہفتے ریلیز ہو گا۔ 
 

شیئر: