Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن اور منصب کے ناجائز استعمال پر 100 افراد گرفتار

’4895 نگرانی کے دورے کئے اور 478 ملزمان سے مختلف مقدمات میں تحقیقات کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی کارروائی ہوئی ہے جو سرکاری مال کے تحفظ اور ہر طرح کی بدعنوانی کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے وضاحت کی ہے کہ اُس نے اس عرصے میں نگرانی کے عمل سے متعلق 4895 دورے کیے اور 478 ملزمان سے مختلف مقدمات میں تحقیقات کیں۔
یہ تحقیقات رشوت اور عہدے کے ناجائز استعمال جیسے جرائم کے حوالے سے کی گئیں۔
تفتیش کے بعد 100 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ بعض کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ مقدمات کئی سرکاری وزارتوں اور اداروں سے کے اہلکاروں کے خلاف ہیں جن کا تعلق وزارتِ داخلہ، وزارت بلدیات، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت ہیومن ریسورسز سے ہے۔
محکمے نے زور دیا ہے کہ یہ اقدامات ان اطلاعات اور شکایات کے سلسلے کی پیروی میں کیے گئے ہیں جو اسے موصول ہوتی ہیں نیز اُن خلاف ورزیوں کی بنیاد پر جو اس کے معائنے میں سامنے آتی ہیں۔
محکمہ انسداد کرپشن نے واضح کیا ہے کہ وہ احتساب کے اصول کو نافذ کرنے اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مالی یا انتظامی بدعنوانی کے کسی بھی شبہے کی اطلاع مقررہ سرکاری ذرائع سے دیں۔

شیئر: