Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلابی ماسک ’ادارے کی ساکھ کے لیے خطرہ‘ ہیں: اطالوی پولیس یونین

پولیس یونین کے سربراہ نے نیشنل پولیس چیف کو ماسک کے حوالے سے خط لکھا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
اطالوی پولیس یونین نے اہلکاروں کو مہیا کیے جانے والے گلابی ماسک پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پولیس یونیفارم کے ساتھ میل نہیں کھاتے اور ’ادارے کی ساکھ کے لیے خطرہ‘ ہیں۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس یونین کے سربراہ نے نیشنل پولیس چیف کو اس حوالے سے ایک خط بھی لکھا ہے۔
سٹیفینو پاؤلونی نے کہا ہے کہ ’پولیس مینیجرز کو ڈیکورم کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آفیسرز کو ایسے رنگ کے ماسک نہ پہنائے جائیں جو نہ صرف وردی کے ساتھ عجیب لگتے ہیں بلکہ ادارے کی ساکھ کے لیے بھی خطرہ ہیں۔‘
انہوں نے مشورہ دیا کہ سفید، نیلے اور کالے ماسک مہیا کرنے چاہییں جو نیلے یونیفارم کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔
ڈپٹی انفراسٹرکچر منسٹر ٹریسا بیلانوا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’رنگین ماسک پہننے سے ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ یونیفارم کی عزت رنگوں سے نہیں بلکہ اس کو پہننے والے مردوں اور عورتوں کے کام سے بڑھتی ہے۔‘
ایس اے پی نامی پولیس یونین کے 20 ہزار کے قریب ممبران ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ سسلی اور شمالی اٹلی میں گلابی ماسک تقسیم کیے گئے ہیں۔

شیئر: