Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں چار کمروں کا اپارٹمنٹ 19 کروڑ ڈالرز میں فروخت

یہ اپارٹمنٹ ایک گمنام خریدار نے لیا ہے۔ (فوٹو: بلومبرگ)
امریکی شہر نیویارک میں ایک چار کمروں کا پینٹ ہاؤس اپارٹمنٹ 19 کروڑ ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔ یہ نیویارک کی تاریخ کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ امریکی کھرب پتی شخص ڈینیئل اوچ نے دو برس قبل موجودہ قیمت کے تقریباً نصف یعنی نو کروڑ 30 لاکھ کا خریدا تھا۔
نو ہزار 800 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ مین ہٹن کے مرکز میں 220 سنٹرل پارک ساؤتھ میں واقع ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس کا شمار نیویارک میں فروخت ہونے والی اب تک کی مہنگی ترین پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔
یہ اپارٹمنٹ ایک گمنام خریدار نے لیا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ امریکہ میں پرائیویٹ گھر کے لیے ادا کی جانی والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے والے 61 سالہ  ڈینیئل اوچ کے مجموعی اثاثوں کا تخمیہ فوربز میگزین نے چار ارب 10 کروڑ لگایا تھا۔
ڈیینئل اوچ نے نیویارک میں ایک سرمایہ کاری فرم کی بنیاد رکھی جسے رشوت ستانی سے متعلق سکینڈل کے بعد 2019 میں اپنا نام بدل کر سکلپٹر رکھنا پڑا تھا۔
جب ڈینئل اوچ نے یہ پینٹ ہاؤس خریدا تو اس نے ٹیکس وجوہات کی بنا پر اپنی رہائش ریاست فلوریڈا منتقل کر دی تھی۔
اخبار کے مطابق ڈینیئل اوچ اب بھی وہاں ایک کونے میں واقع لگژری فلیٹ کے مالک ہیں جس کی قیمت 2019 میں ساڑھے 57 ملین ڈالر درج کی گئی تھی۔

شیئر: