Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کا ٹائٹل قطر کے العطیہ کے نام، الراجحی تیسرے نمبر پر

سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے- (فوٹو سبق)
قطر کے ناصر العطیہ نے سعودی ڈاکار ریلی 2022 کا ٹائٹل جمعے کو چوتھی بار اپنے نام کر لیا- جبکہ سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطر کے العطیہ اس سے قبل 2011، 2015 اور 2019 میں بھی ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں- فرانس کے سباستین لوئب دوسرے نمبر پر رہے-  

قطری ڈرائیور نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا- (فوٹو سبق)

ریلی اپنے نام  ہونے پر ناصر العطیہ نے کہا کہ ’آج کا احساس ناقابل یقین ہے میں بے حد خوش ہوں‘-العطیہ نے کہا کہ ‘انہوں نے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرکے ’فن ایری ونتن‘ کے ساتھ اپنے ٹائٹلز کی تعداد برابر کرلی ہے اب وہ 8 ٹائٹلز حاصل کرنے  والے پیٹر ہینسل کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں‘-  
دوسرے نمبر پر آنے والے فرانس کے سباستین نے کہا کہ ’وہ اس نتیجے سے پریشان نہیں- ریلی بہت اچھی رہی اور دوسرے نمبر کے لیے بھی بہت جدوجہد کی‘-  
دریں اثنا ڈاکار ریلی 2022 کے آخری مرحلے کے دوران طائف میں ریلی میں شریک ڈرائیوروں میں سے ایک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی-  

ریلی منتظمین نے ہلاک ہونے والے ڈرائیور کے خاندان سے تعزیت کی ہے- (فوٹو سبق)

طائف ہیلتھ کے میڈیا ترجمان سراج الحمیدان نے بتایا کہ ’جمعے کی نماز کے بعد جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ریلی میں شریک ڈرائیور کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لایا گیا یہ فرانسیسی شہری ہے- جبکہ اس کا ساتھی جو بیلجیئم شہریت کا ہے زخمی ہوا ہے اسے معمولی زخم آئے ہیں‘-  
جبکہ ڈاکار ریلی کے منتظمین نے حادثے کے بارے میں ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ’ایک معاون گاڑی اور ٹرک میں حادثہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا اس کے نتیجے میں فرانسیسی نوجوان کی گاڑی گڑھے میں گرگئی اور وہ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی جو بیلجیئم کا شہری ہے زخمی ہوا ہے‘-   
ڈاکار ریلی کے منتظمین نے ریلی میں ہلاک ہونے والے کوئنٹن کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: