Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز، فلسطین میں 8 اموات

فلسطین میں کورونا سےصحتیابی کا تناسب 98 فیصد تک پہنچ گیا(فوٹو،ٹوئٹر)
کویت میں کورونا کے4 ہزار517 جبکہ فلسطین میں 332 نئےکیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے کویتی وزارت صحت کے حوالےسےکہا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران کویت میں ریکارڈ ہونےوالےنئےکیسز کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار828 تک پہنچ گئی۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے کویتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک روزکے اندر کورونا سے17 سو 85 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے شفاپانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار199 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر سند نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سےایک ہلاکت کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار475 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران فلسطین میں کورونا وائرس سےمتاثرہ 8 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جبکہ 310 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سےصحتیابی کا تناسب 98.2 فیصد ہےجبکہ کورونا کےایکٹیوکیسز 0.8 فیصد ہیں۔

شیئر: