Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: شاہی خاندان کا فرد ظاہر کرنے والے کو قید اور کوڑوں کی سزا

جدہ: خود کو شاہی خاندان کا فرد ظاہر کرکے شہری سے 5لاکھ ریال ہتھیانے والے کو قید اور کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ عکاظ اخبار کے مطابق ایک دھوکہ باز نے اپنے نام سے کے ساتھ”صاحب السمو الملکی“ کا استعمال کرکے شہری کو بے وقوف بنایا تھا۔ اس نے شہری سے سرکاری ادارے میں بڑے عہدے پر نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ شکایت موصول ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا اور اس نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کرلیا۔ عدالت نے لوگوں کو دھوکہ دینے، ناحق مال کھانے اور شاہی خاندان سے خود ظاہر کرنے پر قید کے علاوہ کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: