Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز ہوگا: جسپریت بمرہ

وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
انڈین فاسٹ بولر جسپریت بمرہ نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کی کپتانی کا موقع دیا گیا تو یہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہوگی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جسپریت بمرہ نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کی کپتانی سے انکار نہیں کرتا اور وہ بھی کسی کھلاڑی سے مختلف نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں جسپریت بمرہ کپتان کے ایل راحل کے نائب کے طور پر فرائض انجام رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں جسپریت بمرہ نے کہا کہ چاہے کوئی بھی موقع ہو وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داری نبھانا اور ٹیم میں ساتھیوں کی مدد کرنے کی ان میں قدرتی صلاحیت ہے۔
جسپریت بمرہ نے کہا کہ ابھی بھی وہ نائب کپتان کے فرائض انجام دے رہے ہیں تو اگر کپتان نامزد کر بھی دیا گیا تو ان کے کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ 
’عہدہ ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ میری توجہ ہمیشہ یہ رہی ہے کہ میں کیسے اپنی ذمہ داری نبھا سکتا ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جب میں نائب کپتان نہیں ہوتا تو بھی اپنے جونیئر ٹیم ممبران سے بات چیت رکھتا ہوں اور کس قسم کی فیلڈ ہونی چاہیے، اس حوالے سے بھی بہت زیادہ گفتگو کرتا ہوں۔ اور کسی بھی کردار میں ایسا ہی کروں گا۔‘
فاسٹ بولر نے وراٹ کوہلی کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے معاملے پر کہا کہ اس میں کچھ بھی عجیب نہیں ہے اور ہر شخص کو نئے سیٹ اپ کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔
’زندگی میں مستقل رہنے والی چیز صرف  تبدیلی ہی ہے۔‘
جسپریت بمرہ نے وراٹ کوہلی کے حالیہ فیصلے سے متعلق کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ کسی بھی ٹیم رکن کو اس تبدیلی کے حوالے سے مسئلہ ہے۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ’اگر کوئی ذمہ داری یا دباؤ نہ ہو تو مزہ ہی کہاں ہے؟

شیئر: