Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار، دو ’دہشت گرد‘ مارے گئے

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ (فوٹو: اسلام آباد پولیس)
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کراچی کمپنی پولیس سٹیشن کےحدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور دونوں دہشت گردوں کو بھی موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھاکہ ’پیر کو رات دیر گئے پولیس اہلکار کراچی کمپنی کی حدود میں ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، دوران چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔‘
ترجمان کے مطابق ’پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور دونوں کو ہلاک کر دیا۔‘
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

شیئر: