Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’باس لوگوں کا کھیل‘: پاکستانی، انڈین اور بین الاقوامی کھلاڑی لیجنڈز لیگ کا حصہ

شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی اس لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ ٹورنامنٹ 20 جنوری سے عمان کرکٹ سٹیڈیم مسقط میں شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر کے سابق کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں انڈین مہاراجاز، ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹز حصہ لے رہی ہیں۔
’لیجنڈ لیگ کرکٹ‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر شعیب اختر سمیت متعدد سابق پاکستانی پاکستانی کھلاڑی ایشیا لائنز کا حصہ ہوں گے۔
انڈین مہاراجاز کی ٹیم کی طرف سے انڈیا کے سابق جارحانہ بیٹسمین یوراج سنگھ، فاسٹ بولر عرفان پٹھان اور سپنر ہربھجن سنگھ سمیت دیگر سابق کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان نژاد جنوبی افریقی بولر عمران طاہر، سابق آسٹریلین بولر بریٹ لی، انگلینڈ کے سابق بیٹمسین کیون پیٹرسن اور ہرشل گبز سمیت متعدد بین الاقوامی کھلاڑی ورلڈ جائنٹز کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے اس کرکٹ لیگ کا یہ پہلا ایڈیشن سے جس کا برینڈ امبیسیڈر بالی وڈ کے سب سے بڑے اداکار امیتابھ بچن کو بنایا گیا ہے۔
ایک ویڈیو میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر بڑے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ ’جب باس لوگ گھانس پر اترتے ہیں تو کھیل کا کلاس چڑھ جاتا ہے۔‘

شیئر: