Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں دراندازوں کو منتقل کرنے والا غیر ملکی گرفتار

اس قسم کے جرائم پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال کا جرمانہ ہے(فوٹو عرب نیوز)
جازان پولیس نے کہا ہے کہ مملکت میں سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دراندازوں اورانہیں دوسری جگہ منتقل کرنے والےغیرملکی کو بھی گرفتارکیا ہے-
ایس پی اے کے مطابق جازان پولیس کے ترجمان  نے بتایا کہ ریاض پولیس کے تعاون سے جازان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے والے 4 یمنی اور ایک ایتھوپیا کے شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جوسرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہوئے تھے- 
ترجمان نےمزید بتایا کہ انہیں منتقل کرنے والے ایک سوڈانی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے- سوڈانی شہری ٹرک کے ذریعے ان لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا-
دوسری جانب جازان پولیس کا کہنا ہے کہ بارڈرسیکیورٹی فورس نے2 موٹر سائیکل سوار یمنیوں کو بھی گرفتار کیا ہے جو سرحدی نظام کی خلاف ورزی کررہے تھے-
جازان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں مکمل کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے-
ترجمان نے مزید کہا کہ جو بھی مملکت کے سرحدی نظام کی خلاف ورزی کرے گا- انہیں داخلے، نقل وحمل، پناہ  اور کام فراہم کرے گا ان پر جرمانے اور قید کی سزا مقرر ہے-
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے جرائم میں 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے- جبکہ نقل و حمل اور رہائش کی ضبطی اس کے علاوہ ہے-
ترجمان نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کی گرفتاری میں مدد کریں- مکہ مکرمہ اور ریاض میں 911 پر جبکہ مملکت بھر میں 999 اور 996 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں-

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

 

 

شیئر: