Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کورونا کا شکار

شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے۔
بدھ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
بیان کے مطابق شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
عطا تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر شہباز شریف نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا۔
انہوں نے قوم سے شہباز شریف کی صحت یابی کے دعا کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
اس سے قبل بھی نمایاں سیاسی شخصیات کورونا کا شکار ہوئیں، جن میں وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دوسری شخصیات شامل ہیں، جن کا ٹیسٹ بعدازاں منفی ہو گیا تھا۔

شیئر: