Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا کا شکار

صدر عارف علوی نے تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ فوٹو: اے پی پی
پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
پیر کی شام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صدر عارف علوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

 

انہوں نے تمام کورونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے عام لوگوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔
صدر نے لکھا ہے کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے تاہم اینٹی باڈیز بننے کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے جو دو ہفتے بعد لگے گی۔
ادھر صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کا لکھتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت دیکھی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

شیئر: