Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہاب ریاض کس بیٹسمین کو بولنگ کرانا پسند کرتے ہیں؟

وہاب ریاض 27 جنوری سے پی ایس ایل 7 کے پہلا مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سرفراز احمد اور اظہر علی ان کے بہترین دوست ہیں۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہاب ریاض نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
اس سیشن میں کرکٹر احمد شہزاد نے بھی وہاب ریاض سے پوچھا کہ آپ کو کس بلے باز کو بولنگ کرنا سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس پر انہوں پنجابی میں جواب دیا ’جیڑا پہلی ای گیند تے آوٹ ہو جاوے (جو پہلی ہی بال پر آوٹ ہو جائے)۔‘
بلال مظہر نامی صارف نے پوچھا کہ شاہد آفریدی کے لیے ایک لفظ۔ جس پر وہاب نے کہا کہ ’وہ بہت عاجز اور سپورٹ کرنے والے شخص ہیں۔‘
ثمن علی نے کہا کہ اپنی خوبصورت بیٹیوں کے بارے میں کچھ کہیں۔ اس پر وہاب ریاض نے جواب دیا کہ ’الحمد اللہ یہ خدا کی رحمت ہیں۔‘
خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم میں بطور سپنر کھیلنے والی سعدیہ اقبال نے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے وہاب ریاض کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بھی بہت اچھا کر رہی ہیں۔ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتی رہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین وہاب ریاض سے کرکٹ کے علاوہ بھی ان کی پسند نا پسند کے حوالے سے پوچھتے رہیں۔

ایک صارف سلیمان خان نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ ڈرامہ کون سا ہے؟ جس پر وہاب نے جواب دیا کہ ’میرے پاس تم ہوں۔‘
اسی طرح ایک صارف نے ان سے ان کی پسندیدہ فلم کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’تھری ایڈیٹس ان کی پسندیدہ فلم ہے۔‘
ایک اور صارف نے پوچھا کہ وہ کون سی جگہ ہے جہاں آپ قرنطینہ کے ختم ہونے کے بعد جانا جاتے ہیں تو وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’میری پسندیدہ جگہ ناران، کاغان۔‘
خیال رہے کہ وہاب ریاض 27 جنوری سے پی ایس ایل 7 کے پہلا مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں وہ پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

شیئر: