Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی حملوں میں کروز میزائل اور ڈرون استعمال ہوئے: اماراتی سفیر

سفیر کے مطابق یو اے ای نے کچھ میزائلوں کو تباہ کیا (فوٹو وام)
امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں میں کروز میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امارات نے کہا ہے کہ پیر کو ہونے والے حملوں میں میزائل استعمال کیے گئے جن میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’حوثی باغیوں نے ابوظبی نیشنل آئل کمپنی پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کے باعث تین ٹینکرز پھٹ گئے۔‘
امارات کے سفیر یوسف الاوطیبا نے کہا کہ امارات نے کچھ میزائلوں کو تباہ کیا۔
اس سے قبل سفیر امریکہ سے اپیل کی کہ حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر بائیڈن نے یہ بیان بدھ کو وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔
سفیر کا کہنا تھا کہ ’امارات نے کافی دیر پہلے یمن جنگ کو چھوڑ دیا تھا۔ جو ملک لڑائی میں شامل نہیں اس پر حملہ کرنے کا مطلب ہے کہ حوثیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔‘

شیئر: