Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی کی لاش ورثا کے حوالے

آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے (فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ابوظبی حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی کی لاش پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔
جمعرات کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج لاش پاکستان پہنچی جسے حکومتی عیدیداروں نے ورثا کے حوالے کیا۔‘
اس سے چند روز قبل پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ ابوظبی دھماکے میں پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اماراتی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں مزید تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ابوظبی میں ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے تھے۔
ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں میں کروز میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ ’امارات نے کافی دیر پہلے یمن جنگ کو چھوڑ دیا تھا۔ جو ملک لڑائی میں شامل نہیں اس پر حملہ کرنے کا مطلب ہے کہ حوثیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔‘

شیئر: