Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف کے قریب ہوں، عالیہ

نئی دہلی ... بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں کترینہ کیف کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔ ان کے بہت قریب ہوں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سے فلم انڈسٹری میں دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری فلم انڈسٹری میں کچھ لوگوں سے قریبی دوستی ہے۔ہدایتکار ایان مکھرجی اور ابھیشک ورمان میرے دوست ہیں۔کرن جوہر میرے والد کی طرح ہیں ۔اداکارہ کترینہ کیف کو بہت پسند کرتی ہوں اور ان کے بہت قریب ہوں۔ 
 

شیئر: