Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، 'پولیس اپڈیٹس کو فالو کریں'

پنجاب پولیس کے مطابق آفیشل ہینڈل کی بحالی تک نئے اکاؤنٹ سے ٹویٹس کی جائیں گی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے ’پنجاب پولیس اپ ڈیٹس‘ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی ہے۔
جمعے کو 'پنجاب پولیس اپ ڈیٹس' ٹوئٹر ہینڈل پر پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کے ہیک کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ  ’پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ DDPROfficial ہیک کر لیا گیا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔‘
پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاونٹ کو ہیک کرنے کے بعد نام تبدیل کر کے پومپ رکھ دیا گیا ہے۔ 
ہیک کیے جانے کے بعد پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بِٹ کوئن مائننگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جا رہی ہیں۔

شیئر: