Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کےلیے’ڈیجیٹل نقشہ‘ سکرینز

نقشہ 6 زبانوں ہرمشتمل ہے، 16 اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے(فوٹو،ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے زائرین کی سہولت و رہنمائی کےلیے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلیے ڈیجیٹل انٹرایکٹواسکرینز نصب کردی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ امور حرمین کے متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر انجینئرادیب حسن کاظم نے بتایا کہ ڈیجیٹل اسکرینز کی تنصیب کا مقصد زائرین کوسہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ان کے ذریعے حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرسکیں۔
ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے ’صحن مطاف‘ ، سعی و صفا کا مقام ، وہیل چیئرز حاصل کرنے کی جگہ، حرم شریف میں فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے مقامات اور وضوخانہ جو مسجد الحرام میں بھی بنایا گیا ہے کے علاوہ 16 ایسے مقامات جو حرم شریف کی عمارت میں شامل ہوچکے ہیں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات 6 زبانوں میں فراہم کی گئی ہے تاکہ ان ممالک کے زائرین کومعلومات حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: