Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کوروناکے3 ہزارسے زائد نئے کیسزکی تصدیق

ایک ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اماراتی وزارت صحت نے ایک روز میں 4 لاکھ 71ہزار 588 کووڈ ٹیسٹ کیے جن میں سے 3 ہزار20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے چار ہاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی طورپر2 ہزار 211 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 333 رہی جس کے بعد اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار 315 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے شہری اور مقیم غیر ملکی وزارت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
وزارت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ بند اور ازدحام والے مقامات پرماسک کا استعمال لازمی طورپرکیا جائے جبکہ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں چھینک آنے کی صورت میں بازوں کو منہ اور ناک کے قریب لے جائیں

شیئر: